پیپلزپارٹی نے حویلی میں فائرنگ اورقتل کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
پی پی آزادکشمیر کے کارکنوں پر عائد الزامات کو جھوٹ پر مبنی ہیں، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا مداخلت کر کے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، خطے کے حالات خراب کرنے کی تمام تر ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،مسلم لیگ(ن) کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، وہ انتخابات کا التواء چاہتی ہے پرامن خطے کو میدان جنگ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نواز شریف نے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کوگھر بلایا، اس پر کشمیری عوام سخت ناراض ہیں، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور نوازحکومت آزاد کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری جنرل پرویز اشرف کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 11 جولائی 2016 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں اپنی جماعت کے کارکنوں پر عائد کئے گئے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اوربے بنیاد قرار دیتے ہوئے علاقے میں فائرنگ کرنے اور سیاسی کارکنوں کے قتل کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا،سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنر ل راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا مداخلت کر کے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور وفاقی وزراء پر عائد ہوتی ہے،مسلم لیگ(ن) کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ اس لئے حالات خراب کررہے ہیں تاکہ انتخابات ملتوی ہوسکیں پرامن خطے کو میدان جنگ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.