مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں، حرمِ مدینہ میں دہشتگردی کرنے والے جہنم کے کتے ہیں‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
خارجی فتنہ کی سرکو بی کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے، مودی کے یاروں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں شکست ہو گی‘صاحبزادہ حامدر ضا
پیر 11 جولائی 2016 20:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ٹیکس چور ی اور منی لانڈرنگ کے مجرم ہیں، مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں، حرمِ مدینہ میں دہشتگردی کرنے والے جہنم کے کتے ہیں، خارجی فتنہ کی سرکو بی کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے،عید قربان سے پہلے حکومت کی قربانی ہو گی، مودی کے یاروں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں شکست ہو گی۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہٹاؤ تحریک کی تیاریاں مکمل ہیں اور اب کو ئی معجزہ ہی حکومت کو بچا سکتا ہے۔آدم خور نظام نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔جمہوریت کو کرپشن کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خطرناک رجحان ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خارجی ٹولہ اپنے سوا تمام مسلمانوں کو واجب القتل سمجھتا ہے۔
ملک کو قانون اورمساوات پر مبنی حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔امانت میں خیانت کے کلچر نے سیاسی ، سماجی اور معاشی نظام کو تباہ کردیا ہے۔عوام سے بیگانہ موروثی سیاست کو جمہوریت کہنا مذاق ہے۔اپوزیشن کا اتحاد توڑنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ حکمرانوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ کرواکر اپنے لئے کنواں کھودا ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ افغان مہاجرین نے دس لاکھ ملازمتوں پر قبضہ کررکھا ہے۔افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نام نہاد جمہوری طماشے سے بیزار ہے۔عدل و انصاف پر مبنی پاکیزہ معاشرہ قائم کرنے کی ضروت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.