بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا برہان وانی اور30بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر اظہار تشویش کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل ہے ، پرامن کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، اعزاز چوہدری
پیر 11 جولائی 2016 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کیا گیا ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے برہان وانی اور30بے گناہ کشمیری شہریوں کے قتل پر اظہار تشویش کیا۔
(جاری ہے)
پیر کو سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے برہان وانی اور کشمیری شہریوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل ہے ۔ پرامن کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ نے بھارتی افواج سے 30کشمیریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.