عمران خان کے پاکپتن کی مانیکا فیملی کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کی چھوٹی بہن مریم کے ساتھ تیسری شادی کا انکشاف

عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں، میڈیا رپورٹس عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،وہ لندن میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں، نعیم الحق

منگل 12 جولائی 2016 17:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکپتن کی مانیکا فیملی کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کی چھوٹی بہن مریم کے ساتھ تیسری شادی کر لی ۔ عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو بتایا گیا کہ عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک کر لی اور انکی نئی دلہن کا تعلق پاکپتن کی مانیکا فیملی سے ہے جس کا نام مریم ہے۔

مریم مانیکا فیملی کی بہو بشریٰ کی چھوٹی بہن ہے۔ بشریٰ کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں انکو عمران خان اپنا روحانی گرو مانتے ہیں۔ بشریٰ نے عمران خان کو دم کر کے ایک انگھوٹی بھی دی اور انہی کہ کہنے پر شادی کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کہتے رہتے ہیں کہ ہمت ہارنا میرے خون میں شامل نہیں ہے۔ عمران خان کی دلہن مریم کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے اور طلاق یافتہ 2 بچوں کی ماں ہیں۔

مریم کے سابق شوہر کا نام عامر تھااور وہ مرحوم ریاض خان کوئینکے وٹو کی بیٹی ہیں۔ عمران خان کی روحانی گرو بشریٰ نے مشورہ دیا تھا کہ اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کرنا ہو گی۔ دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں وہ لندن میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے۔ عمران خان نے شادی سے متعلق تمام تر ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونمپ رکھی ہے۔ ہم عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :