اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا

افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون،دہشتگرد خلیفہ عمر عرف خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جولائی 2016 19:01

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اے پی ایس کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد خلیفہ عمرنارئے،خالد خراسانی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

خلیفہ عمرعرف خالد خراسانی آرمی پبلک سکول پشاوراورچارسدہ یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون کر کے خلیفہ عمر عرف خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اتحادی کمانڈر نے بتایا کہ خلیفہ عمر خالد خراسانی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔