مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزیراعظم احتجاج کی میڈیا کوریج پر برہم

برہان وانی کو ہیروکے طور پر پیش کیوں کیا جارہا ہے،نریندر مودی نے یہ بات اجلاس کی صدارت میں کہی۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جولائی 2016 14:58

مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزیراعظم احتجاج کی میڈیا کوریج پر برہم

نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برہان وانی کی شہادت پر کشمیر وادی میں احتجاج کی میڈیا کوریج پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کو ہیروکے طور پر پیش کیوں کیا جا رہا ہے؟بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم جموں ومقبوضہ کشمیر میں وانی کی شہادت کے بعد پیدا کشیدہ صورتحال پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نریندر مودی نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر وادی میں حریت رہنماؤں و دیگر کے احتجاج کو میڈیا کوریج کیوں دی جارہی ہے۔جبکہ اس میڈیا کوریج میں برہان وانی کو ہیروکے طور پر پیش کیوں کیا جا رہا ہے؟