حا فظ حسین احمد کی ترکی میں طیب اردگان کی حکومت کے خلاف عالمی سازش بغاوت کی نا کامی پر ترکی عوام کو مبارکباد

تر ک سر براہ حکومت نے عوامی حمایت سے ترکی میں ہونے والی سازش کو ناکام بنا یا ہے ، یہ تر کی کی اسلام پسند وں کا عالمی دنیا کو جرأت مندانہ جواب ہے جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حا فظ حسین احمد کی علماء سے گفتگو

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حا فظ حسین احمد نے ترکی میں طیب اردگان کی حکومت کے خلاف عالمی سازش بغاوت کی نا کامی پر ترکی عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تر کی کے سر براہ حکومت نے عوامی سپورٹ سے ترکی میں ہونے والی سازش کو جس انداز سے ناکام بنا یا ہے وہ تر کی کی اسلام پسند وں کا عالمی دنیا کو جرأت مندانہ جواب ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرجے ٹی آئی کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ کی قیادت میں وفداورمختلف یونٹوں کے علماء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،حافظ حسین احمدنے کہا کہ پاکستانی قوم تر کی کی حکومت اور عوام کو عظیم مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی دعا ہے کہ ترکی اسلامی کلچر کا مرکز بنے اور ترقی کے راستے پر چلتا رہے اور اس کے خلاف ہر سازش ناکام ہو اور سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑے انہوں نے یہ بھی کہاکہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترقی کی مو جو دہ قیا دت کا ایک بڑا امتحان بھی ہے کہ وہ عوام صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط کرے تاکہ ترک عوام دشمن ناکام ہوں انہوں نے کہا کہ تر کی میں ناکام فوجی بغاوت نے جمہوریت کے نام نہاد دعوے داروں کو بے نقاب کیا ہے اور وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوریت کے دعوے داروں کا رویہ جانب داری اور مسلم دشمنی پر مبنی ہے ،انہوں نے کہا کہ ناکام بغاوت کے بعد ترکی کے عوام کا طیب اردگان پر اعتماد اور مضبوط ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :