دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد

پیر 30 جون 2025 18:55

دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دریائے سوات کی نہروں، نالوں، مقامی خوڑ اور جھیلوں میں عوام اور سیاحوں کے نہا نے، تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہیں اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :