محکمہ موسمیات کی آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء )محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو ہفتوں کے دوران بارشوں کے سلسلے دو بار ملک میں داخل ہوں گے۔ ملک کے 80 فیصد حصوں میں بارشیں ہوں گی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، کے پی ، ژوب ، قلات ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔