موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی؛ فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ

پیر 25 جولائی 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال ہونے والی بارشوں سے ابھی تک فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بارشوں سے گزشتہ سال کی نسبت شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔اگلے ہفتے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذیلی ادارے این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عظیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال مون سون کے موسم میں اچھی بارشیں ہو جاتی ہیں، اس دفعہ ابھی تک شدید بارشیں نہیں ہوئیں، اچھی بارشیں ہوئی ہیں، ان کی فریکوینسی بہت بہتر ہے، کیونکہ وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصلوں پر بھی منفی اثرات نہیں پڑے، تاہم اگلے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

اس کے فصلوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت ٹیکسٹائل کے کمشنر کاٹن ڈاکٹر خالد عبداللہ نے گزشتہ سال شدید بارشوں سے 75 ہزار ایکڑ رقبے کا نقصان ہوا جس ڈیرہ لاکھ کاٹن کی بیلز کا نقصان ہوا ہے، رواں سال بیس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :