فوجی خدمات سے انکار کی دھمکی اسرائیلی سلامتی کو خطرے کے مترادف

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں،اسرائیلی وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2023 13:16

فوجی خدمات سے انکار کی دھمکی اسرائیلی سلامتی کو خطرے کے مترادف
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومتی عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں کی جانب سے فوجی خدمات سے انکار کی دھمکی اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی حکومت کے منصوبے کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ عدالتی قانون میں ترامیم کے ساتھ ایک مسودہ قانون پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس بل کے اگلے ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری متوقع ہے۔نیتن یاھو نے کہا فوجی خدمات انجام دینے سے انکاراسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نتن یاہو نے متنازع مجوزہ عدالتی ترامیم کی پہلی خواندگی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں واقعی امید کرتا ہوں کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی لیکن اگر وہ کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو بھی حکومتی اتحاد کا دروازہ ہمیشہ اپوزیشن کے لیے کھلا رہے گا۔