پاکستان ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھرکا بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرنے پر غور،پی سی بی کو آگاہ کردیں گے

پیر 8 جنوری 2024 21:12

پاکستان ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھرکا بھی پی سی بی سے راہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) پاکستان ٹیم کے سابق ٹیم ڈائیریکٹر مکی ا?رتھرکا بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔ پی سی بی نے مکی آرتھر سے رابطہ کرکے معاملات طے کرلئے جس کے تحت مکی آرتھر مزید خدمات جاری نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر بھارت مین ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے اور ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی منجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا تھا جبکہ عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد غیر ملکی کوچز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد بولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور چند روز پہلے بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک نے بھی افغانستان بورڈ سے معاہدہ کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ گذشتہ روز ہیڈ کوچ بریڈ برن نے بھی پی سی بی کا شکریہ ادا کرکے معاہدہ ختم کرلیا تھا۔ پی سی بی موجودہ انتظامیہ مقامی کوچز کو زیادہ ترجیحی بنیادوں پر کام پر رکھنا چاہتی ہے۔۔