کارسرکار میں مداخلت کا کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت ،شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم

جمعہ 10 مارچ 2023 16:24

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2023ء) سیشن کورٹ لاہور نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 20 مارچ تک منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی، شاہ محمود قریشی کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔