پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

پیر 15 جنوری 2024 18:16

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور جھٹکا لگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے پیر کو کہا کہ کپتان کین ولیمسن جو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے، کا سیریز میں مزید حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔ کین ولیمسن پہلے ہی بدھ کو تیسرے میچ میں ریسٹ کرنے والے تھے اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ تین ہفتے سے بھی کم وقت دور ہونے کے باعث گیری سٹیڈ نے کہا کہ ان کے اسٹار بلے باز ممکنہ طور پر آخری دو میچوں سے بھی باہر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

گیری سٹیڈ نے کہا کہ "ٹیسٹ میچ بہت قریب ہونے کے باعث ہم کوشش کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کے لیے تیار ہوں۔" نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ولیمسن نے اتوار کے دوسرے مقابلے میں ریٹائر ہونے سے پہلے 15 میں 26 رنز بنائے جس میں اس کی ٹیم 21 رنز سے جیت گئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹم سیفرٹ کو ولیمسن کی جگہ بیٹنگ لائن اپ میں رکھا جائے گا ۔ کوچ گیری سٹیڈ کے مطابق سیریز کے کسی مرحلے پر سیفرٹ پہلے ہی ڈیون کونوے کی جگہ وکٹ کیپر کے طور پر تیار تھے۔