ایشین گیمزمیں ہاکی کے ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے

منگل 3 اکتوبر 2023 21:48

ایشین گیمزمیں ہاکی کے ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے بدھ کو کھیلے جائیں گے جبکہ 6 اکتوبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، اومان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔