ٹوئٹر نے طویل ٹوئٹس کرنے کا آپشن متعارف کروا دیا

جمعرات 9 فروری 2023 22:05

ٹوئٹر نے طویل  ٹوئٹس کرنے کا آپشن متعارف کروا دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2023ء) امریکی نشریاتی ادارے نےبتایا ہے کہ سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کو الفاظ کی قید سے آزاد کر دیا ہے، ٹوئٹر استعمال کرنے والے اب صرف 280 حروف کے بجائے لمبی ٹوئٹس بھی کر سکیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے اس تبدیلی کا اعلان خود ایک لمبی ٹوئٹ کر کے کیا ،جس میں کہا گیا کہ کبھی کبھی آپ کو زیادہ الفاظ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوئٹر صارفین اب طویل ٹوئٹس کر سکیں گے لیکن یہ سہولت فی الحال صرف اُن امریکی صارفین کے لیے ہے جنہوں نے ٹوئٹر کی پیڈ سبسکرپشن حاصل کر رکھی ہے،وہ صارفین جن کے پاس بلویا گولڈن ٹِک تو ہے لیکن وہ ٹوئٹر کو سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرتے، وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایلون مسک نےٹوئٹر پر لمبی ٹوئٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوئٹر پر یہ سہولت فروری کے آغاز میں دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :