نریندر مودی کیخلاف ملین مارچز کرنے ، تقسیم کشمیر کیخلاف رکاوٹ ہونے کی وجہ سے ہرایا گیا ،بیرسٹر سلطان محمود
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،بھارتی مظالم کو ہر فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں گے ، صدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر
جمعرات 28 جولائی 2016 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دنیا بھر میں ملین مارچز کرنے اور تقسیم کشمیر کے خلاف بڑی رکاوٹ ہونے کی وجہ سے ہرایا گیا ہے تاکہ موجودہ کٹھ پتلی اسمبلی سے مجھے باہر رکھا جا سکے اورتقسیم کشمیر کی راہ ہموار کی جا سکے۔
لیکن میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں گے اور کسی صورت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔(جاری ہے)
اور بھارت اور مودی کے مکروہ چہرے کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفودسے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفو د میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد اقبال ہاشمی، برمنگم سے بیرسٹر کرامت حسین،سرداررحیم،پی ٹی آئی کشمیر اسلام آباد کی صدر خولہ خان اور دیگر شامل تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے مودی کے خلاف دنیا بھر میں ملین مارچز کیے جن میں لندن کے ٹرائفلگر اسکوائر کے سامنے ملین مارچ، نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ملین مارچ،برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ، برسلز ، پیرس اور دیگر جگہوں پر ملین مارچز کرکے مودی کے بھیانگ چہرے کو بے نقاب کیا اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار کیا اورمیں نے مودی کا ہر جگہ پیچھا کیا جس سے مودی دفاعی پوزیشن پر آگیا تھا۔اسی طرح مجھے تقسیم کشمیر کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہونے کی وجہ سے بھی آزاد کشمیر کے ان انتخابات میں ہرایا گیا تاکہ مودی کو خوش کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ اپنی آزادی کی اس جدو جہد میں تنہا نہیں بلکہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ انکی اس جدو جہد میں انکے ساتھ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.