کراچی بیچ گیمز ،شوٹنگ بال معرکہ کراچی ڈائمنڈ نے جیت لیا
اتوار 31 جولائی 2016 18:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) شہر کراچی میں اسپورٹس کے میگا ایونٹ تیسرا بیچ گیمز شوٹنگ بال معرکے میں کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔فائنل مقابلہ کراچی ڈائمنڈ اور کراچی گولڈ کے مابین کھیلا گیا میچ کے پہلے سیٹ کا اسکور16-11دوسرے سیٹ کا اسکور 10-16اور تیسرے سیٹ کا اسکور 16-14رہا فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان ،اعجاز احمد ،محمد اسماعیل اور ریاض احمد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیا کراچی بیچ گیمز میں شوٹنگ بال مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے شوٹنگ بال مقابلوں کی فاتح کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس اسد خان نے کہاکہ شہر کی رونقوں میں اضافے کے لئے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے انشا اللہ کراچی بیچ گیمز شہر کی روشنیوں میں اضافے کا باعث بننے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائے گا انہوں نے کھیلوں کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اویس اسد خان نے مزید کہاکہ نیشنل بنک آف پاکستان ملک بھر میں کھیلوں کے ہر شعبوں کو فروغ اور اس کی سرپرستی میں پیش پیش ہے انہوں نے شوٹنگ بال کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلا یا کہ نیشنل بنک جہاں دیگر کھیلوں کی سرپرستی کو یقینی بنا رہا ہے وہیں شوٹنگ بال کے فروغ اور اس کی سرپرستی بھی کرتا رہے گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.