پنجاب ، سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 2 اگست 2016 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اگست۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے ان سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 42798 نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ ”ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن پروگرام“کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی ہوا۔

ایسے سکول جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے وہاں شام کی کلاسیں شروع کرنے کا فوری پروگرام ترتیب دیا جائیگا اورسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کیلئے جامع سروے کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

نئے اساتذہ کی بھرتی سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہوگی اورتمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ اور شفاف انداز سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈایجوکیشن پروگرام شاندار ہے اوراس کادائرہ کاربڑھانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوگا۔

جنوبی پنجاب میں اس پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے سے پنجاب کے سکولوں میں 90 فیصد عدم دستیاب سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ رواں سال سکولوں میں سوفیصد عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کر لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :