کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے رینجرز کو پورے سندھ میں آپریشن کے اختیارات دینے کی ضروروت ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2016 14:31

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے رینجرز کو پورے سندھ میں آپریشن کے اختیارات دینے کی ضروروت ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت مذاکرات کی میز سے بھاگ رہا ہے وہ اس مسئلہ پر گفتگو تک نہیں کرتے مذاکرات تو درکنار ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے رینجرز کو پورے سندھ میں آپریشن کے اختیارات دینے چاہئیں تاکہ جرائم پیشہ لوگوں کا پورے سندھ سے خاتمہ کیا جا سکے اس حوالے سے رینجرز کا بڑا اچھا تجربہ ہے ۔ رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لئے سرگرم سے انہوں نے کیا کہ سندھ پولیس پر سیاسی دباؤ کم کیا جائے اور سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔