امریکامیں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے ٹریفک معطل،گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں،ایریزونا کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وارننگ

جمعرات 4 اگست 2016 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) امریکی شہر فینکس میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، اہم شاہراہیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فینکس میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، گاڑیاں سست رفتاری سے آگے بڑھتی رہیں اور طویل لائنیں لگ گئیں،جس ے باعث کئی افراد ٹریفک میں پھنس کررہ گئے ۔کئی علاقوں میں تواتنا پانی کھڑا ہے کہ گاڑیاں پانی میں ڈوبی نظر آئیں، امریکی محکمہ موسمیات نے ایریزونا کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر رکھی ہے ۔