وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پربھرپور آواز اٹھانے کافیصلہ
اقوام متحدہ کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے میں ناکام رہا، مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبارہاہے ،ریاستی عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے وزیراعظم نواز شریف کااجلاس سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 18:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پربھرپور آواز اٹھانے کافیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہونے کے ناطے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا میری ذمہ داری ہے،مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبارہاہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔
منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیاگیا ۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری،وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی،اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ اور اقوام متحدہ کے متوقع ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک علاقائی تنازعہ ہے،مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز کو دبایا جارہاہیے،کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،معصوم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کی مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.