تحریک احتساب '' کی تحریک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہوگی‘ولید اقبال
کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے ‘رہنما تحریک انصاف
جمعہ 12 اگست 2016 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہاہے کہ (ن)لیگ کرپشن کے نام سے خوف ذدہ ہوچکی ہے ، پانامہ لیکس حکمرانوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے '' تحریک احتساب '' کی تحریک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہوگی، حکمران جھوٹ بول کر اور بہانے تراش کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں انہیں عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ولید اقبال نے کہاکہ جب تک ملک میں ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا اور طاقتور قانون کے تا بع او ر مظلوم کی داد رسی نہیں ہوگی اس وقت تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں ہوسکتی ، دوہرا معیا ر اور امیر اور غریب میں فرق کو ختم کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ حکمران ان کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی کرپشن اور اقتدار کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں انہیں عوام سے کیے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملک سے کرپشن ، ناانصافی کے خاتمے اور عوام کے حقوق کے لیے20 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں ، کامیابی قریب ہے عوام ان ظالم اور کر پٹ حکمرانوں سے ان کی کی گئی کرپشن او لو ٹ مار کا فوری حساب چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.