امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے قندیل بلوچ کے قتل کو بہانہ بنا کر پاکستان کو نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی منگل 16 اگست 2016 23:29

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے قندیل بلوچ کے قتل کو بہانہ بنا ..

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست ۔2016ء ) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے قندیل بلوچ کے قتل کو بہانہ بنا کر پاکستان کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے ینگس ٹاؤن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل قتل کر دیے جانے والی قندیل بلوچ کے کیس کو بہانہ بنا کر پاکستان کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہرسال 1ہزار سے زائد پاکستانی خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو اسکے بھائی نےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ پاکستان میں چل رہے ان سب معاملات کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔