پاناما لیکس ایشو:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت فریقین کوطلب کرلیا
الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت،وزیراعظم اورپی ٹی آئی کےسینیٹر لیاقت ترکئی سمیت تمام فریقین خود یا وکیل کے ذریعے 6ستمبر تک جواب داخل کروائیں۔الیکشن کمیشن کا نوٹس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اگست 2016 15:59
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست2016ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاناما لیکس ایشو پر وزیراعظم سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے،وزیراعظم اپنے وکیل کے ہمراہ6 ستمبرکوپیش ہوکر جواب دیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاناما پیپرز کی درخواستوں پروزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
جس میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم محمد نوازشریف،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،اسحاق ڈا،حمزہ شہبازاورکیپٹن (ر)صفدر کوطلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کو بھی 6 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کا حکم دیاہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے کہ اپنے وکیل کے ہمراہ 6ستمبر تک پیش ہوکر جواب داخل کروائیں۔تاہم الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت 6ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.