کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار محمد ربانی عرف فرعون نے تفتیشی ٹیم کے سامنے درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا
جمعرات 18 اگست 2016 22:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار محمد ربانی عرف فرعون نے تفتیشی ٹیم کے سامنے درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق سفاکیت اور بے رحمی کی وجہ سے فرعون عرفیت پڑ ی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد ربانی عرف فرعون نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
ٹارگٹ کلر محمد ربانی عرف فرعون نے اعتراف کیا کہ اورنگی ٹاؤن میں سیاسی قیادت کی طرف سے مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کی لسٹ ملی جن کو مختلف علاقوں میں ہدف بنا کر قتل کیا۔تفتیشی ٹیم کو اس نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہڑتال کے دوران بس پر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔(جاری ہے)
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ہڑتالوں کے دوران اورنگی ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں بھی نذرآتش کیں۔
فرعون کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سربراہ علاوالدین عرف کالا پپو تھا جس کے احکامات پر وارداتیں کی جاتی تھیں۔ کئی وارداتوں میں اس کے ساتھ شامل بھی رہا۔ملزم فرعون نے بتایا کہ سیاسی جماعت کی قیادت نے اس سے خوش ہو کر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ملازمت دلائی۔ملزم نے بتایا کہ سفاکیت کی وجہ سے اسکا نام فرعون پڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.