سردار یعقوب کا اپنی مدت صدارت بخیرو خوبی گزارنے پر کالے بکروں کاصدقہ دینے اور تبلیغی چِلہ لگانے کا اعلان
کشمیری عوام آزادی لے کر رہیں گے ،بھارت ان کوزیادہ دیرغلام نہیں رکھ سکتا ، کشمیر کی سالمیت اور تشخص پر بھی داغ نہ لگنے دیا ، ہمیشہ سچ بات کی حمایت کی ، زندگی بھر محنت کی ،غربت ، پسماندگی ا یسے لوگوں کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی جو اپنی مدد آپ پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرکے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یکجا کرنے کی خواہش پوری کی، کشمیر ایشو کوہمیشہ اجاگر کرنے کی کوشش کی ، سیاسی زندگی میں ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، صدارت کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں ، عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدقہ کروں گا اور 6 نمبر پڑھوں گا آزادکشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار یعقوب خان کاپنی سوانح عمری ''یعقوب سے یاقوت تک ''کی تقریب رونمائی سے خطاب
ہفتہ 20 اگست 2016 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) آزادکشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار یعقوب خان نے اپنی مدت صدارت بخیرو خوبی گزارنے پر اپنے حلقہ میں جاکر کالے بکروں کا صدقہ کرنے اور بعدازاں تبلیغی چِلہ لگانے کا اعلان کردیا۔وہ ہفتے کو یہاں کشمیر ہاؤس میں اپنی سوانح عمری ''یعقوب سے یاقوت تک ''کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوئیر غلام محمد صفی نے بھی خطاب کیا۔
واضح رہے کہ 24اگست بدھ کو صدر یعقوب کی مدت صدارت ختم ہورہی ہے جبکہ 25 اگست جمعرات کو نومنتخب صدر سردار مسعود عبداﷲ اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے،صدر یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام آزادی لے کر رہیں گے اور بھارت ان کوزیادہ غلام نہیں رکھ سکتا ، کشمیر کی سالمیت اور تشخص پر بھی داغ نہیں لگنے دیا ، ہمیشہ سچ بات کی حمایت کی ، زندگی بھر محنت کی ،غربت ، پسماندگی ا یسے لوگوں کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی جو اپنی مدد آپ پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرکے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یکجا کرنے کی خواہش پوری کی، بیرون ملک دوروں کے ذریعے کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ، سیاسی زندگی میں ایک دن میں چھٹی نہیں کی، صدارت کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں اور عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدقہ کروں گا اور 6 نمبر پڑھوں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.