فاروق ستار ایم کیو ایم کے 34سال کے مسائل ایک دن میں کیسے حل کریں گے ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے ‘ جب تک مہاجر باہر نہیں نکلیں گے کچھ نہیں ہو گا‘ کراچی تب ہی بدلے گا جب مہاجر کراچی کی خوشحالی کے لئے باہر نکلے گا

سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تصاویر پھاڑنے سے کچھ نہیں ہوگا (ن) لیگی حکومت کا آگے آنا ہوگا ‘ فاروق ستار ایم کیو ایم کے 34سال کے مسائل ایک دن میں کیسے حل کریں گے ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے ‘ جب تک مہاجر باہر نہیں نکلیں گے کچھ نہیں ہو گا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی تب ہی بدلے گا جب مہاجر کراچی کی خوشحالی کے لئے باہر نکلے گا۔ انشاء اﷲ مہاجر پاکستان کے لئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو خوفزدہ نہ کیا جائے ، کراچی میں امن آنے سے ملک میں امن آئے گا، موجودہ حکومت کو ہر حال میں اقتدار سے الگ کریں گے اور اس کے لئے کراچی کی عوام بھی قربانیاں دینا ہوں گی اگر کراچی کے عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت ایک ہی دن میں ہی چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے 34سال کے مسائل ایک دن میں کیسے حل کریں گے ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے ‘ جب تک مہاجر باہر نہیں نکلیں گے کچھ نہیں ہو گا۔