چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبے سے متعلق بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 23:32

چین  نے پاکستان میں سی پیک منصوبے سے متعلق بھارت کے اعتراضات مسترد کر ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست ۔2016ء) چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبے سے متعلق بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں. تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کے اعتراضات پر ردعدمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبے سے متعلق بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں. چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں سی پیک پر بھارت کےاعتراضات کا علم ہے۔

سی پیک طویل معیاد کی ترقی کا پلیٹ فارم ہے۔ چین پاکستان کیساتھ مل کرسی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ سی پیک چین اور پاکستان کی حکومت کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے اعتراضات بے بنیاد ہیں اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :