ریجنل آفس کا مقصد عوام کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنا ہے۔ سلمان فاروقی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس میں افہام و تفہیم سے جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر عملدرآمد کی شرح 93 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپر لیس سسٹم کام کررہا ہے جبکہ پورے ملک میں متعارف کرانے کیلئے ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔
انہوں نے وفاقی محتسب ِ اعلیٰ کی جانب سے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے شکایات کے ازالے کیلئے پوسٹ قائم کرنے کے بارے میں بتایا کہ اس عمل سے مسافروں کے شکایات دور ہورہی ہیں۔ انہوں نے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے کے حل کے بارے میں بتایا کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے تعاون سے مائینر کیسز والے قیدیوں کے مقدمات جلد ختم کرانے کی کوشش کریں گے جبکہ تمام یونیورسٹیز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے علاقائی جیلوں میں قیدیوں کو پڑھانے کا بندوبست کریں اور پڑھنے والے قیدیوں کی فیس بھی معاف کردیا جائے گا تاکہ قیدی باہر نکل کر معاشرے کے اچھا شہری بن سکے۔ انہوں نے جیلوں میں ماؤں کے ساتھ رہنے والے کمسن بچوں کی تعلیم کیلئے سوئیٹ ہوم کے تعاون سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں انہوں نے حب آفس کے ایڈوائزر ڈاکٹر اشرف صادق اور کنسلٹنٹ احتشام ملک سے کہا کہ آپ لوگ مختلف علاقوں میں جائیں اور لوگوں کی پریشانیاں دیکھیں یہاں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم ہیں جہاں قومی ادارے بھی ہیں۔ وفاقی محتسبِ اعلیٰ کے ریجنل آفس کو فعال کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.