برطانوی بین الاقوامی ادارہ برائے امداد کے وفد کی پیف کے چیئرمین سے ملاقات
محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:48
لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) پاکستان میں برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے سینئر ایجوکیشن ایڈوائزر/ٹیم لیڈر ایڈورڈ ڈیوس کی سربراہی میں ملنے والے چھ رکنی وفدنے چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمرالاسلام راجہ سے ملاقات کی جس میں پیف کی کارکردگی اور اس کے جاری تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا ۔
اس موقع پر برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے ٹیم لیڈر ایڈورڈ ڈیوس کا کہنما تھا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بین الاقوامی طور پر مسلمہ ادارہ ہے جس کو دنیا بھر میں ماڈل کے طو ر پر جانا جاتاہے۔ مختلف پروگرام ڈائریکٹرز نے برطانوی وفدکو اپنے تعلیمی ماڈلز کے مختلف خدوخال سے بھی آگاہ کیا۔(جاری ہے)
قبل ازیں برطانوی وفد نے ایک مقامی پارٹنر سکول کا دورہ کیا اور طالب علموں و اساتذہ سے مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
ملاقات کے دوران پیف کے چیئرمین قمر السلام راجہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ باکفایت ،شفاف اور نتیجہ خیز تعلیمی ماڈل ہے جس کے ذریعے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشی تنگ دستی کا شکار گھرانوں کی تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے ۔ اس پروگرام کی افادیت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمارتی گنجائش اور پروگرام قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے پارٹنر سکولوں کی تعلیمی اپ گریڈیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تا کہ مستحق طالب علم اپنے علاقوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.