آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

بدھ 7 ستمبر 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ‘گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ‘ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، رسالپور 15، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 03، ایپٹ آباد 02 کشمیر کے اضلاع مظفرآباد 03،گڑھی دوپٹہ01 جبکہ گلگت02، بونجی 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :