
پوکیمون گو کھیلنے پر روسی کھلاڑی کو 5 سال جیل ہو سکتی ہے
امین اکبر
بدھ 7 ستمبر 2016
20:22

ایک روسی یوٹیوبرکو چرچ میں پوکیمون گو کھیلنے پر 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔روسلان سوکولوسکی نے 11اگست کو یاکاٹرنبرگ کے چرچ آف آل سینٹ میں پوکیمون پکڑتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی اور اسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا۔ ویڈیو کے شروع میں ایک ٹی وی رپورٹر کو دکھایا گیا ہے جو خبروں میں چرچ میں پوکیمون گوکھیلنے پر قید اور جرمانے کی خبر سنا رہی تھی، جس کے فوراً بعد روسلان کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں روسلان کہہ رہا ہے کہ چرچ میں سمارٹ فون کے ساتھ داخل ہونا کس طرح جرم ہو سکتا ہے؟ اس وجہ سے میں نے چرچ میں پوکیمون پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسلان ویڈیو میں یہ بھی کہتا ہے کہ چرچ میں پوکیمون گو کھیلنا محفوظ ہے اور قانون کی خلاف ورزی نہیں۔اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے گیارہ لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہوتے ہی پولیس نے اس بارے میں تحقیقات شروع کر دیں۔
روسلان کی گرفتاری کی خبر سن کر سینٹ پیٹرزبرگ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وانوں نے بھی چرچ میں پوکیمون گو کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر صارفین نے بھی روسلان کی رہائی کے لیے #FreeSokolvsky ٹرینڈشروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.