لاہور ، اہم مقامات پرچندوزتک دہشتگردحملوں کاخطرہ، صوبائی وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ،گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ ،اور پنجاب یونیورسٹی دہشتگردوں کے اہم ہدف شہربھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعددافرادزیرحراست
جمعہ 9 ستمبر 2016 22:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے اہم مقامات گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ اورپنجاب یونیورسٹی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کی اہم شخصیات اور اہم پل بھی دہشت گردوں کے نشانہ پرصوبائی وزارت داخلہ نے وارنگ جاری کردی رات گئے لاہور میں لاری اڈہ ،ریلوے اسٹیشن سمیت تمام اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا انتہائی باوثوق زرائع نے بتایاکہ صوبائی وزارت داخلہ نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو آئندہ چند روز میں دہشت گردی کے خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کے معاملات کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے دہشت گردوں کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی ایک خط ملا جس میں دہشت گردوں نے لاہور ہائیکورٹ اور اسکے ارد گرد 11ستمبر تک 11دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے،مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ ،اور پنجاب یونیورسٹی پر بھی حملے کی دھمکی دی ہے ،دہشت گردوں نے سرگودھا میں شعیہ علماء کرام اورفیصل آباد میں سنی علماء کرام سمیت مولانا کفائت اللہ خان سمیت خوشاب سے بشیر اوکاشا کو بھی دھمکی آمیز خط تحریر کیے ہیں جبکہ دہشت گردوں نے اٹک پل ،خوشحال پل سمیت ڈیرہ لانگ پل کو بھی دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی ہے دہشت گردوں کی ان دھمکیوں کے بعد حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے لاہور میں اہم مقامات پر پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا جو رات گئیجاری رہا جسمیں متعددمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.