عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 ستمبر 2016 17:24

عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا اور اس دوران گرمی کی لہر کی شدت کم ہو جائے گی جب کہ عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں عید کے روز شام کو ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلیں گی جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور خشک رہے گا۔