پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کی ہے
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 18 ستمبر 2016 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کی ہے ۔
وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر دہشت گردی کے بھارت کے عائد کئے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں ، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، بھارتی مظالم سے دنیا کے ہر کونے سے آواز اٹھ رہی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کا اظہار کیا ہے ۔
نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کمشین اور او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں ہے ، بھارت نے ریاستی دہشتگردی سے ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا، اب تک 100سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں ، اس طرح پیلٹ گن کے استعمال سے700سے زائد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.