لاہور، سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آولود

بدھ 21 ستمبر 2016 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آولود رہا جبکہ بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر کچھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور اور بالائی پنجاب و کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر کچھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھرمیں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گردو نواح میں بدھ کے روز لاہور اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سنٹی گریڈ اور کم سے کم 24سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد رہا۔ ادھر مظفر آباد 12ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

اس کے علاوہ مری 6، گڑھی ڈوپٹہ ،سیدو شریف اورمالم جبہ5ملی میٹر، راولاکوٹ 3،کوہاٹ4، بونجی 4اور پشاور 2ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں سخت گرمی پڑ رہی ہے۔ ملک کا گرم ترین مقام 44سنٹی گریڈ کے ساتھ نوکنڈی رہا۔ اس کے علاوہ دالبدین 43، سکھر ، روڑی ، نور پور تھل42، سبی اور بھکر 41سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :