وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلی۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے جھوٹ بولا اور اثاثے چھپائے ‘ پاناما لیکس کے بعد سارا سچ سامنے آگیا، وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف
میاں محمد ندیم منگل 4 اکتوبر 2016 18:27
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلی۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے جھوٹ بولا اور اثاثے چھپائے لیکن پاناما لیکس کے بعد سارا سچ سامنے آگیا، لہذا وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ انھوں نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی ایک ریفرنس بھجوایا تھا، لیکن انھوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی اور اسے خارج کردیا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ پر مشتمل سنگل بینچ نے مذکورہ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا اور کیس کی اگلی سماعت کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بیرون ملک ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے 'آف شور' مالی معاملات عیاں ہوئے، جس میں شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں میں جائیداد رکھنے کا بھی انکشاف ہوا۔پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا، اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) پر حکومت اور حزب اختلاف میں اب تک اتفاق نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.