شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر

درجہ حرارت چار سے آٹھ ڈگری تک کم ہو سکتا ہے ، محکمہ موسمیات

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر آنے سے آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا جبکہ بارش کی پیشنگوئی کی بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری تک چین کے شمالی مغربی ، شمالی مشرقی علاقوں منگولیا ، گان سو ، شنزی ، شان زی اور بیجنگ میں کم ہو جائے گا جبکہ بعض علاقوں میں آٹھ ڈگری سینی گریڈ تک بھی کم ہونے کی توقع ہے ، منگولیا کے بعض علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :