وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پیمرا کے چیئر مین کی ملاقات ، عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گفتگو
بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے اور اصل حقائق چھپانے کی روک تھام کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ٗچیئر مین پیمرا کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں ٗوزیر اعظم آزاد کشمیر
جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان میں بھارتی چینلز کی براہ راست نشریات کو روکنے کیلئے 15 اکتوبر سے غیر قانونی بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) ڈیواؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے اور اصل حقائق چھپانے کی روک تھام کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد میں پیمرا کی بھرپور حمایت کرے گی۔ ملاقات میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پیمرا اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.