پاک فوج سب سے زیادہ جنگی صلاحیتوں کی حامل تجربہ کار فوج ہے ،روسی فوج کا شمار بھی دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کے دورے کے موقع پر گفتگو
آرمی چیف نے پاکستان اور روس کے درمیان جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا ، مشقوں میں شریک فوجی دستوں سے ملاقات اور ان کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی،آئی ایس پی آر
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:55
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سب سے زیادہ جنگی صلاحیتوں کی حامل تجربہ کار فوج ہے ،روسی فوج کا شمار بھی دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا ، دونوں ممالک کے درمیان مشقیں 27ستمبر سے جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنگی مشقوں میں شریک فوجی دستوں سے ملاقات کی اور ان کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے دونوں ملکوں کی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ جنگی صلاحیتوں کی حامل تجربہ کار فوج ہے ۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج کا شمار بھی دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.