محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ‘گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش فاٹا کے علاقوں پارہ چنار 08،خیبرپختونخوا کے علاقے کالام 03۔گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :