تعلیمی اداروں کوسیاسی اکھاڑہ بنانا تعلیم دشمنی کے برابرہے۔صوفی رمضان انقلابی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 15:46
جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :ایم این اے جھنگ کے بیٹے کی طرف سے ڈی ای او سیکنڈری رانامحمداکرم کی توہین تعلیم کی توہین ہے ،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ بنانا تعلیم دشمنی کے برابر ہے۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ تبادلہ جات میرٹ پر ہونا چاہئیں تھے اور یہ گرمی کی چھٹیوں میں ہوجانا چاہئیں تھے ۔ تعلیمی سیشن کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے ایم پی ایز کے کہنے پر تبادلہ جات سے نظام تعلیم تباہ ہورہا ہے ۔
کیا اس ملک میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ جو ٹیچرزپڑھا رہے تھے ،آدھے سیشن میں ان کو ٹرانسفر کردیا گیا اور دیہاتوں سے ٹیچرز شہروں کی طرف آگئے ۔ اب نئی آسامیاں پُر ہوتے وقت لگے گا تب تک ہزاروں دیہاتی سکولوں کا کون والی وارث ہوگا۔(جاری ہے)
افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹرانسفر پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں اور اب عالم یہ ہے کہ ایم این ے جھنگ کے بیٹے شیخ شیراز اکرم کی طرف سے تمام عملہ کے سامنے سرعام گالیاں ، دھونس ، کارسرکار میں مداخلت انتہائی شرمناک ہے ۔
ڈی ای او سیکنڈری بنیادی طور پر ایک ٹیچر ہے اور ٹیچر کی تذلیل پوری انسانیت کی تذلیل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین اور میڈم فرخندہ عثمان ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کے دوران کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے احتجاجی اساتذہ سے مزاکرات کیلئے آئے تو صوفی رمضان انقلابی کا کہنا تھا کہ شیخ شیراز اکرم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے ورنہ سوموار سے پورے پنجاب میں تعلیمی بائیکاٹ کیاجائے گا۔ اس موقع پر تصور خان نول، بشیراحمدساحل، محمدرمضان منور، فیاض احمد سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.