دبئی میں رہائش پذیر بھارتی کاروباری شخص نے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:54

دبئی میں رہائش پذیر بھارتی کاروباری شخص نے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ کیلئے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) دبئی میں رہائش پذیر بھارتی کاروباری شخص نے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے خصوصی نمبر پلیٹس کی بولی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلوندر ساہنی نامی ایک ہندوستانی کاروباری شخص نے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

بولی میں پیش کی جانے والی ڈی نامی نمبر پلیٹ کو حاصل کرنے کیلئے بلوندر نے 33 ملین درہم لٹا دیے۔

بلوندر نے اسی بولی میں ایک اور نمبر پلیٹ حاصل کرنے کیلئے ملین درہم کی بولی دی۔ اس بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم کو فلاحی کاموں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ بلوندر ایسی تمام بولیوں میں باقائدگی سے حصہ لیتے ہیں جن کی رقم فلاحی کاموں مین استعمال کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :