امریکی صدارتی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے‘ امریکا اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک تعلقات برقرار رہیں گے‘ امریکا اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لیں‘امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر کا پاکستانی سفارتخانے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سالانہ کنونشن سے خطاب
پیر 10 اکتوبر 2016 11:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات کے ضمن میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے‘ پاکستانی کمیونٹی اگر منظم اور متحد ہو تو ان انتخابات کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔
جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی ارکان اپنے اپنے علاقوں میں اپنے سیاسی نمائندوں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اپنے بچوں کی سرکاری ملازمتوں کی حوصلہ افزائی کریں‘ ابتدائی طور پر اس کی اگرچہ اقتصادی فوائد کم ہیں تاہم طویل المیعاد بنیادوں پر اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ امریکا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ان واقعات کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی سپاٹ لائٹ میں آئی ہے اور اس کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے‘ اس طرح کی صورتحال میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستانی کمیونٹی کو متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیںجو وقت آزمائش پر پورا اترے ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چیلنجوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی فریم ورک فعال ہے اور دونوں اطراف میں اس بات پر اتفاق کیا جارہا ہے کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے روابط کو فروغ دینا ہوگا تاکہ دوطرفہ مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن ‘ جوہری سلا متی ‘ بین الاقوامی دہشت گردی اور سماجی اقتصادی ترقی کے امور پر دونوں ممالک کا موقف یکساں اور مشترکہ ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات میں پرعزم ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت اور پاکستان کی سیاسی قوتیں ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے پر متفق ہیں‘ معیشت کی بہتری ‘توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔پاک بھارت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی طرف سے امن اقدامات کا بھارت کی طرف سے مثبت جواب نہیں دیا جاتا اور امن کے لئے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہم عزت اور وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا دیرینہ تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔ امریکا اور بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو مقبوضہ علاقوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف اقدامات سے روکنا چاہئے۔ وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں سینیٹر مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر شذرہ منصب نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر عشرت حسین جو سٹیٹ بینک کے سابق گورنر بھی رہے ہیں نے پاک امریکا تعلقات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.