عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ‘ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے٬ ان پر کسی کے دستخط نہیں ہیں‘ عمران خان نے یہ خود کہانی تیار کی ہوئی ہے‘ خان صاحب آپ پچھلے دروازوں سے وزیراعظم نہیں بن سکتے‘ پچھلے تمام دروازے بند کردیئے گئے ‘ قلابازی خان کی قلا بازیوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں‘ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں آپ کو شرم آنی چاہئے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 17:50
(جاری ہے)
عمران خان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں لیکن اپنے بارے میں جواب نہیں دے رہے ہیں۔ عمران خان آج تک کسی فورم پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے اس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں اور پانامہ سے متعلق عمران خان نے خود ہی کہانی تیار کرلی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں اپنے ہی لگائے ہوئے احتساب کمشنر کو ہٹا دیا ۔کے پی کے میں احتساب کا معاملہ کیوں آگے نہیں بڑھایا جارہا۔ پانامہ پیپرز میں پیش کئے گئے دستاویز دستخط شدہ نہیں ۔محض کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ خان صاحب آپ پچھلے دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کہاں ہے۔ عمران خان جھوٹ‘ فراڈ اور فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ خان صاحب بتائیں اداروں کی پاسداری کون کررہا ہے۔ کون نہیں کررہا اور خان صاحب بتائیں کہ کے پی کے کا سسٹم کہاں ہے۔ قلابازی خان قلابازیوں سے کچھ نہیں ہوگا ۔جھوٹ اور فریب سے عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر فورم پر عمران خان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں۔ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے ۔عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں۔ سڑکوں پر نہیں ہر قانونی فورم پر الزام کا جواب دیں گے۔ عمران خان پچھلے دروازے کی تلاش میں ہیں خان صاحب پچھلے تمام دروازے بند ہیں۔ آپ نے دو سال میں قوم کو تباہ کردیا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں ۔ عمران خان جھوٹ بول بول کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ (ن غ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.