محکمہ موسمیات کی بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

منگل 11 اکتوبر 2016 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

وادی کوئٹہ میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے٬درجہ حرارت میں کمی سے وادی کوئٹہ میں صبح٬شام اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ موسم کافی تبدیل ہوگیا ہے٬صبح اور رات کے وقت ابھی تھوڑی سر دی لگتی ہے۔گرمی تو ختم ہوگئی مگر موسم خشک ہے٬ایک بارش ہوجائے تو موسم برابر ہوجائیگا۔ وادی کے ماحول میں درجہ حرارت کی کمی سے خنکی تو بڑھی مگر موسم خشک ہونے سے ناک ٬ کان گلے اور سینے کے امراض میں اضافے کے علاوہ خشکی سے آنکھوں میں الرجی کی شکایت بھی عام ہو نے لگی ۔ ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ خشک موسم سے آنکھوں میں الرجی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :