ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

منگل 11 اکتوبر 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن ٬ گلگت بلتستان٬کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابقآئندہ 48گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز تربت میں 42٬رحیم یار خان 40٬ اور سبی اور لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :