محکمہ موسمیات کی کل یوم عاشور پر موسم معتدل و خشک رہنے کی پیشگوئی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے یوم عاشور کے روز فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر موسم معتدل و خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے٬ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد ٬ سرگودھا ٬ گوجرانوالہ ٬ ملتان ڈویژن سمیت صوبہ کے اکثر مقامات پر یوم عاشور کے موقع پر ۱ٓج موسم معتدل اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سرد و خشک ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باعث آئندہ تین چار روز میں خشک سردی کی لہر میں معمولی اضافہ بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :