الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے336 اراکین کی رکنیت معطل کردی -قائدحزب اختلاف خورشید شاہ ‘نہال ہاشمی‘نسرین جلیل‘طلال چوہدری‘مولانا محمد خان شیرانی‘سابق سپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزا‘ سعید غنی ‘بیرسٹر سیف ‘عارف علوی، خالد مقبول صدیقی، علی رضا عابدی ‘مائزہ حمید‘پیر امیر حسنات بھی شامل ہیں- آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت سینیٹ کے 22 ارکان اور آئین کے آرٹیکل 42 اے کے تحت قومی اسمبلی کے 66 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نو ٹفیکیشن جاری
میاں محمد ندیم ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:25
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اکتوبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 336 پارلیمنٹیرین کی رکنیت معطل کرنے کا نو ٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سینیٹ کے 22 ارکان اور آئین کے آرٹیکل 42 اے کے تحت قومی اسمبلی کے 66 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 42 اے کے تحت ہی پنجاب اسمبلی کے 137، سندھ اسمبلی کے 49، خیبرپختونخوا (کے پی) کے اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔(جاری ہے)
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے جن سینیٹرز کی رکنیت معطل کی ہے، ان میں سینیٹر نسرین جلیل، سینیٹر عطاءالرحمان، سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر سلیم ضیا، سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر بیرسٹر سیف شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے، ان میں عائشہ گلا لئی، عارف علوی، خالد مقبول صدیقی، علی رضا عابدی اور مائزہ حمید، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شیخ رشید احمد، پیر امیر حسنات اور طلال چوہدری بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.